۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا اسد رضا حسینی

حوزہ/شیعہ مدرسہ حوزہ علمیہ امام حسین (ع) ہے جہاں سے ضرورت مندوں کی مستقل مدد کی جا رہی ہے۔ مدیر مدرسہ مولانا سید اسد رضا حسینی کی جانب سے تا حال تقریبا ۲۵۰ افراد کی مدد کی جا چکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس وقت پوری دنیا میں کرونا نام کی بیماری سے خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
یہ بیماری جسمانی یا تعلقاتی رابطے سے ہوتی ہے جسکا فی الحال کوئی علاج بھی نہیں ہے اور اسی وجہ سے زیادہ تر ممالک نے قطع رابطہ یا کرفیو نافذ کرنا ہی بہتر سمجھا ہے۔

انہیں ممالک میں سے ایک ہندوستان ہے جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ۲۱دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

حالانکہ یہ لاک ڈاؤن سلامتی عوام کے لئے بیحد مفید اور ضروری ہے لیکن اس کی وجہ سے روز مرہ کے روزگار پہ مشتمل غریب طبقے پر شدید اثر پڑ رہا ہے۔

جسے دیکھتے ہوئے لائق مند افراد اپنی ذمہ داری کو بلا تفریق مذہب و ملت بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

انہیں میں سے ایک ریاست اترا پردیش کے شہر مظفرنگر کا شیعہ مدرسہ حوزہ علمیہ امام حسین (ع) ہے جہاں سے ضرورت مندوں کی مستقل مدد کی جا رہی ہے۔

مولانا سید محمد حسینی نے بتایا بانی و مدیر مدرسہ سید اسد رضا حسینی کی جانب سے تا حال تقریبا ۲۵۰ افراد کی مدد کی جا چکی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .